پنجاب میں اینٹی سموگ کمپین اور اربن فاریسٹری شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ جنگلات پنجاب کے تمام شہروں میں بڑے سائز کی22لاکھ پودے لگائے گا‘سبطین خان اوسطا 40ہزار بڑے سائز کے پودے سال2020تک تمام شہروں میں لگائے جائیں گے‘صوبائی وزیر جنگلات

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:05

لاہور(این این آئی صوبائی وزیر جنگلات وائلڈ لائف وفشریز محمد سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس محکمہ جنگلات میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری جنگلات محمد آصف،ڈپٹی سیکرٹری محمد شاہد،چیف کنزرویٹر سجاد حسین شیرازی سمیت محکمہ جنگلات اوروائلڈ لائف وفشریز کے اعلی افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری فاریسٹ محمد آصف نے صوبائی وزیر کو 100روزہ پلان پر محکمہ کارکردگی پربریفنگ دی۔

اجلاس میں پنجاب میں اینٹی سموگ کمپین شروع کرنے کا فیصلہ،اربن فاریسٹری شروع اور ڈسٹرکٹ میں اوسطا بڑے سائز کے اڑھائی ہزار پودے شہروں میں لگائے جائیں گے۔575690پودے سال2019اور 1566539بڑے سائز کے پودی2020تک پنجاب کے تمام شہروں میں لگائے جائیں گے۔اوسطا40ہزارپودے ہر شہرمیں لگائے جائیں گے اور بڑے شہروں میں پودوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات جی آئی ایس لیب کے ذریعے اس پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کر ے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پودوں کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جائے۔سموگ ایک بہت اہم اور گھمبیر مسئلہ ہے جس نے دنیا کے اکثر شہروںکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے شجرکاری بہت اہم کردارادا کر سکتی ہے۔صوبہ میں سبز انقلاب لانا ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تبدیلی عوام کو نظر آنی چاہیے ہم نے ملک کر پوی محنت اور ایمانداری کے ساتھ اس مقصد کے لئے آگے چلنا ہے۔انہوں نے لکڑی چوری اور درختوںکے کٹنے کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش