سردار شاہ کا محکمہ تعلیم کے آفیسز کا دورہ، عوامی شکایات پر افسران کو ڈانٹ

وزیر تعلیم کے احکامات پر چوکیداروں سمیت نچلے گریڈز کے 174 ملازمین کی بند آئی ڈیز کھول دی گئیں

جمعرات 17 جنوری 2019 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ تغلق ہائوس کا اچانک دورہ کیا تو انھوں نے کوریڈور میں پبلک کا رش اور دفاتر میں صفائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کی سرزنش کی۔ تغلق ہاوس میں سردار شاہ نے محکمے کے تمام دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور افسران اور عملے کی حاضری بھی چیک کی۔

اس موقع پر سیکریٹری تعلیم و خواندگی قاضی شاہد پرویز و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ وزیر تعلیم نے صوبائی محکمہ تعلیم کے دفتر کے دورہ کے دوران سیکریٹری قاضی شاہد پرویز سے محکمہ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ لی اور انہیں سرکاری آفیسوں میں غیرحاضر اور لاپرواہ عملے کے خلاف سخت ایکشن اٹھانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم نے لوگوں کے مسائل خود سنی, ان کی درخواستوں پر کھڑے کھڑے احکامات لکھتے رہے اور دستخط کرتے رہے جس پر وہاں موجود پریشان سائلین و درخواست گذاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے عوامی شکایات پر افسران کو ڈانٹتے ہوئے لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ لوگوں نے وزیر تعلیم کو اپنے بیچ پاکر انکے ساتھ سیلفیاں نکلوائیں اور انکے اس طرح عوامی اسٹائل میں کام کرنے کی تعریف کی۔ وزیر تعلیم سردار شاہ نے آئی ٹی، فنانشل اسسٹنٹس، جی ٹو، تھری فور سمیت تمام سیکشنز کا معائنہ کیا اور فوتی کوٹہ کے سیکشن افسر کی کارکردگی پر انھیں شاباس دی۔

انھوں نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ فوت ہونے والے ملازمین کے ورثا کو کیوں رلایا جارہا ہے، سردار شاہ اس موقع پر سیکریٹری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا فوتی ملازمین کی بیواہوں کی فنانشل اسسٹنٹس کے مقدمات کا بیک لاگ فوری طور پر حل کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ میں جب پہلے آیا تھا تو فوتی کوٹہ سیکشن میں 1300 کیسز زیرالتوا تھے لیکن اب 1060 فوتی کوٹہ آرڈرز نکل چکے ہیں۔

جوکہ اس سیکشن کی اچھی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نے آئی ٹی سیکشن کے شاہد ابڑو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی کہ نچلے گریڈز کے ملازمین کی آئی ڈیز تاحال کیوں بند ہیں، باخصوص 174 نان ٹیچنگ ملازمین کی آئی ڈیز تصدیق ہونے باوجود بھی بند ہیں۔ انھوں نے سیکریٹری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فورا ایکشن لیں اور بند آئی ڈیز کھلواکر مجھے رپورٹ کریں۔ جس پر سیکریٹری نے اپنے عملے سے تفصیلات لیتے دو گھنٹے میں مذکورہ آئی ڈیز کھول دیں۔ بعد ازاں وزیر تعلیم نے سیکریٹریٹ میں قائم انتظار گاہ میں بیٹھے ہوئے عام لوگوں سے درخواستیں بھی وصول کیں اور موقع پر انکی درخواستوں پر اپنے احکامات لکھ کر متعلقہ افسر کو اس پر عملدرآمد کرانے کی ہدایات کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان