گزشتہ6ماہ کے معاشی اعدادو شمار حکومت کی اچھی کارکردگی اور درست سمت ظاہر کر رہے ہیں، ترجمان وزارت خزانہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ گزشتہ6ماہ کے معاشی اعدادو شمار حکومت کی اچھی کارکردگی اور درست سمت ظاہر کر رہے ہیں ۔ہفتہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی6ماہ کے دوران ترسیلات زرمیں10فیصد اضافہ ہواہے جبکہ دسمبر2018میں غیر ملکی سرمایہ کاری دسمبر2017کے مقابلے میں17 فیصد بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں تجارتی خسارہ میں 5فیصد کمی ہوئی اور برآمدات میں دو فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں دو فیصد کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کے دوران حکومتی کوششوں کی بدولت کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 4.4 فیصد کمی آئی ہے اور ایکسٹرنل اکائونٹ پر بھی دبائو کم ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے پہلی6 ماہ میں نجی شعبے کا قرضہ 494 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال کے اس عرصے کے دوران232 ارب روپے تھا۔

ترجمان نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلی6 ماہ کے دوران زرعی شعبہ کے قرضے میں36 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 212 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ حکومت23 جنوری کو انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ انحانسمنٹ پیکج میں اسٹاک ایکسچینج ایف پی سی سی آئی اور دیگر چیمبرز کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اصلاحاتی پیکج سے ملک کے غریب طبقہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔ حکومت معیشت کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور ادائیگیوں کے توازن میں بھی بہتری آئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..