بارشوں اور برفباری کا طویل سلسلہ شروع ہونے کو، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

این ڈی ایم اے نے 12 سے 25 فروری تک بارشوں اور برفباری کے باعث شمالی علاقہ جات میں صورتحال بگڑنے کے خدشے کے باعث ہنگامی وارننگ جاری کردی

منگل 12 فروری 2019 20:45

بارشوں اور برفباری کا طویل سلسلہ شروع ہونے کو، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) بارشوں اور برفباری کا طویل سلسلہ شروع ہونے کو، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے 12 سے 25 فروری تک بارشوں اور برفباری کے باعث شمالی علاقہ جات میں صورتحال بگڑنے کے خدشے کے باعث ہنگامی وارننگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بارشوں اور برفباری کے طویل سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 12 فروری سے 25 فروری تک جاری رہے گا۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بھی 15 سے 17 فروری تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14فروری کو پنجاب بھر میں بادلوں کا راج رہے گا، بوندا باندی بھی ہو گی،جمعہ 15 فروری کو موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

17 فروری تک ژالہ باری اورگرج چمک کیساتھ 30ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات اجمل شادکا کہنا ہے کہ ماہِ فروری میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی،جبکہ رواں سال گرمی کی شدت بھی کم رہنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے بھی وارننگ جاری کر دی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے باعث شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ اسی باعث سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی علاقوں کا رخ نہ کیا جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

لاہور سمیت صو بہ  کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

لاہور سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

ملتان اور مضافات میں  ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

ملتان اور مضافات میں ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری