ڈیرہ اسماعیل خان،شتہاری ملزمان کے خلاف جاری سہ روزہ مہم اختتام پذیر

جمعہ 19 اپریل 2019 19:11

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) منشیات فروشوں اور مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری سہ روزہ مہم اختتام پزیر،لاکھوں روپے مالیت کی بڑی مقدار میں چرس ،ہیروئن اور بھنگ برآمد کرلی گئی ،درجنوں خطرناک مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیاگیا ،عوام کا زبردست خراج تحسین ۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فیروز شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم ریاض کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری سہ روزہ مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی ،جس میں ضلع بھر کے چودہ تھانوں کی پولیس نے بھرپور حصہ لیا اور اسے کامیاب سے ہمکنار کیا۔

پولیس نے اس مہم کے دوران 18 کلو 770 گرام چرس ،835 گرام ہیروئن اور06 کلو150 گرام بھنگ برآمد کرکے 45 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیاگیا جبکہ مجموعی طور پر 69 خطرناک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔تاہم منشیات اور بالخصوص آئس کے خلاف جاری سہ روزہ مہم کے دوران ضلع بھر میں انتہائی خطرناک اورمہلک نشہ آئس برآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کے باعث آر پی او ڈیرہ کی جانب سے پولیس کو دوبارہ کاروائی کرکے آئس کی خرید وفروخت میں ملوث عناصر کی سرکوبی کی ہدایت کی گئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu