ملتان،فنی مہارت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز سے بے روز گار افراد کو پائوں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 19 اپریل 2019 23:52

ملتان ۔19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ہر دور کے مختلف تقاضے ہوتے ہیں ،موجودہ دور ترقی کا دور ہے۔فنی مہارت ،صنعتی اور پیشہ ورانہ تعلیم اس دور کی ضرورت ہے ۔جن ملکوں نے فنی مہارت حاصل کی وہ پہلے ترقی یافتہ ہوئے اور جنہوں نے جتنی دیر بعد اس کی طرف توجہ دی انہوں نے اتنی ہی دیر کے بعد کامیابی حاصل کی ۔

پاکستان میں 25فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں ،فنی مہارت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز سے بے روز گار افراد کو پائوں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے پنجاب یوتھ ورک فور س ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب ِتقسیم ٹول کٹس کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے ۔

پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔خواتین کو تعلیم اور فنی مہارت دلا کر ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہوگا کیوںکہ نسلوں کی پرورش کا انحصار خواتین پر ہوتا ہے ۔مدثر ریاض ملک نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز ان کی محنت کرنے کی لگن ہے ۔ہمیں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر شخص کے لئے کھلے ہیںتشدد کا شکار خواتین اپنے مسائل کے حل کے لئے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا دورہ بھی کرسکتی ہیں ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے تربیت یافتہ خواتین میں ٹول کٹس بھی تقسیم کیں۔واضح رہے کہ پنجاب یوتھ ویلفیئر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت متعدد خواتین کو اڈا،ہاتھ کی کڑھائی اور سلائی کی ٹریننگ دی گئی تھی اور اس سلسلے میں 1100مشینیں اور ٹول کٹس بھی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر چیف ایڈیٹر قیصر ندیم، ایگزیکٹو آفیسر جواد خان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان