- Home
- Weather
- Weather News
- حکومت نے بجٹ میں روزمرہ استعمال کی چیزوں پر ٹیکسوں میں رعایت دی ہے، ایف بی آر
حکومت نے بجٹ میں روزمرہ استعمال کی چیزوں پر ٹیکسوں میں رعایت دی ہے، ایف بی آر
اتوار 16 جون 2019 22:50
(جاری ہے)
ٰگردے کے مریضوں کی سہولت کے لئے ہیمو ڈیلائسزز کے لئے استعمال ہونے والے خام مواد کو بھی ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو استعمال کے آلات اورمختلف خوردنی اشیاء پر بھی ٹیکس چھوٹ رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کی صنعت کے صلاحیتوں سے صحیح معنوں میںاستفادہ کے لئے حکومت نے اس صنعت کے استعمال کی مختلف مصنوعات پر بھی ٹیکس میں رعایت دی ہے اور ہوٹلوں کی تعمیر کے لئے استعمال ہونے والے پری فیبریکیٹڈ سٹرکچر پر عائد ڈیوٹی 11 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مقامی صنعت کی صنعتی ترقی کی حساسیت کو مدنظر رکھنے اور ملکی برآمدات کے فروغ کے پیش نظر 1650 سے زائد خام اشیاء اور صنعتی استعمال کی اشیاء کو بھی ڈیوٹی کی چھوٹ دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پرنٹنگ پیپر کی صنعت ، لکڑی اور فرنیچر، ایل ای ڈی پینل مینوفیکچرنگ، مائع فوڈ انڈسٹری، کپڑا، ٹیکسٹائل صنعت کے مشینری کے حصے، گھریلو آلات اور دھاگے کی صنعت سمیت مختلف شعبوں پر ڈیوٹی میں کمی کی ہے۔ تاہم پر تعیش اشیاء اور غیر ضروری آلات پر ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے جو ایسی مصنوعات کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لئے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن پر تعیش اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے اس سے ریونیو میں30 ارب روپے کی بہتری آئے گی۔ برآمد پر مبنی با صلاحیت پانچ ملکی صنعتوں پر ڈیوٹی کی شرح صفرکردی گئی ہے جس سے محصولات میں سالانہ 300ارب روپے کی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نان فائلر کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے حکومت نے 10 واں شیڈول ایف بی آر کے قوانین میں متعارف کرایا ہے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لئے اقدامات تجویز کئے ہیں اور تمام طویل المدت اور درمیانی مدت کے ایس آر اوز کو ختم کر دیا ہے ۔Browse Latest Weather News in Urdu
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے
پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟
مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات