کراچی میں ٹارگٹ کلنگ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،پولیس اقدامات کی رپورٹ طلب

پیر 17 جون 2019 21:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے ڈیوٹی پر اورنگی ٹاؤن تھانے آ رہے تھے۔۔ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان نے مزید بتایا کہ شہید ہونے والے دونوں اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل اللہ دتہ اور احمد علی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق بالترتیب سندھ کے ضلع سانگڑھ اور لاڑکانہ سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں۔ جنہیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیا گیاہے۔جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں نامعلوم ملزمان سادہ لباس پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے اور فرار ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس چیف نے اہل کاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی غربی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے نوری چوک تھانہ مومن آباد کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ پر ایس ایس پی ویسٹ سے جامع انکوائری اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے تمام تر پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے ۔#

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری