وزیرستان کرفیو، اے این پی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

پیر 17 جون 2019 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) عوامی نیشنل پارٹی نے وزیرستان میں کرفیو اور اس کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی ضیاع کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کر ادیا ہے، توجہ دلاؤ نوٹس پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے جمع کرا یا اور اس میں سپیکر کی توجہ انسانی نوعیت کے اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی گئی ہے کہ وزیرستان میں گزشتہ دس روز سے جاری کرفیو کے باعث انسانی جانیں داؤ پر لگی ہیں ، علاقے میں اشیائے خوردونوش ختم ہو چکی ہیں جس کے باعث لوگ بھوک سے مر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دم توڑنے کے باوجود حکومت نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے،سردار حسین بابک نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں ،ملکی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی خاموشی اور میڈیا کی جانب سے ایک انسانی مسئلے کا بلیک آؤٹ کرنا حیران کُن اور تکلیف دہ عمل ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانی و مالی نقصانات اٹھانے والے وزیرستان کے عوام کو پہلے ہی معمولات زندگی میں دشواریوں کا سامنا رہا ہے ،ایسے میں کرفیو کے نفاذ اور اس کے نتیجے میں بے گناہ اموات انتہائی افسوسناک اور زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور گورنر کی جانب سے مسئلے پر مستقل اور مکمل خاموشی تعجب خیز ہے جس سے پختونوں میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے،انہوں نے صاحب اقتدار لوگوں کی جانب سے نظر انداز کرنے کے باوجود نوجوانوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر مسئلے کو اٹھانا اور وہاں کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہو کر انتہائی اہم نوعیت کے مسئلے پر بات کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تقلید کرتے ہوئے اپنی خاموشی توڑنی چاہئے اور علاقے میں کرفیو کا خاتمہ کر کے اشیائے خوردونوش کی ترسیل یقینی بنانا چاہئے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرفیو کے دوران خوراک کی کمی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کو شہداء پیکج میں شامل کیا جانا چاہئے جبکہ خوراک کی ترسیل حکومتی سطح پر یقینی بنائی جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان