حویلیاں میں نجی سکول کے بچوں کے معمولی توں تکرار کے بعد فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) حویلیاں میںنجی سکول کے بچوں کے معمولی توں تکرار کے بعد فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزسلطان پور حویلیاں کے ایک نجی سکول کے باہر سکول کے 2طلباء گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے حسنات ولد سجاد احمدشدید زخمی ہوا۔زخمی طالب علم کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔جاں بحق طالب علم کے لواحقین کی رپورٹ پرتھانہ حویلیاں میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu