بزرگ شہریوں کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کیا جانا چاہئے، سید قاسم نوید قمر

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:51

بزرگ شہریوں کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کیا جانا چاہئے، سید قاسم نوید قمر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ تمام معاشروں میں بزرگ شہریوں کو مناسب احترام اور حقوق دیئے جاتے ہیں اور ہمارے مذہب اسلام نے بزرگوں، ضعیفوں اور خصوصی افراد کو بہت زیادہ حقوق دئیے ہیں ، اور ایک مسلمان ہونے اور مہذب معاشرے کے رکن ہونے کی حیثیت سے ہمیں بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو مناسب احترام اور حقوق دینا چاہئے۔

یہ بات انہوں نے یہاں سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (ایس آر ایس او) کے زیر اہتمام سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی ، سینئر سٹیزنز ویلفیئر ایکٹ & 2014 & & کے فوری عمل درآمد کے پالیسی ڈائیلاگ اور سندھ کے قوانین برائے پر تبادلہ خیال کے دوران جمعہ کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سمینار کا مقصد معذوری ایکٹ 2018 کو ، اس ایکٹ کی اصل روح کے ساتھ نافذ کرنے کے عمل میں تیزی لانا تھی ۔

اس موقع پر سابق ایڈیشنل چیف سکریٹری اسحاق لاشاری ، رکن سندھ اسمبلی ماروی راشدی ، ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر ابوبکر مدنی ، ڈائریکٹر محکمہ بحالی خصوصی افراد غلام نبی نظامانی ، عابد لاشاری صدر این ڈی ایف نواب شاہ اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ سید قاسم نوید قمر نے مزید کہا ، 'اس میں کوئی شک نہیں کہ سینئر شہریوں / خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے متعدد قوانین موجود ہیں ، لیکن انہیں اصل روح اور جذبے کے مطابق نافذ کرنے کی بھی ضرورت موجود ہی'۔

وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ان کا محکمہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے مستقل طور پر کام کر رہا ہے اور متعلقہ محکمہ بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ انہیں اس بات کا پھرپور یقین ہے کہ اگر تمام اسٹیک ہولڈرز جو اس مقصد کے لئے کام کر رہے ہیں ، مل کر کام کریں گے تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان