پشتونخوامیپ ہی وہ واحد جماعت ہے جو تمام عوام کی نمائندگی کررہی ہے ،نصراللہ خان زیرے

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ ہی وہ واحد جماعت ہے جو تمام عوام کی نمائندگی کررہی ہے ، سابقہ دور حکومت کے ساڑھے چار سال میں تمام حلقوں میں بلا امتیاز عوام کی خدمت کی گئی ، سابقہ پی پی 5اور موجودہ پی بی31میں کوئی ایسا علاقہ نہیںجہاںترقیاتی اسکیمات پائے تکمیل تک نہیں پہنچے ہو ، سیٹلائٹ ٹائون سے سبی روڈ تک مشرقی بائی پاس دورایہ بنایا گیا جس کے مثبت اثرات سے آج تمام عوام مستفید ہورہے ہیں ، حلقے میں رہنے والے تمام اقوام وعوام کی بلا امتیاز خدمت ہی ترجیح ہے اور عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے حصول کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے سریاب علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام فقیر آباد کلی سپر افغان میں حاجی رحمت اللہ بڑیچ کی قیادت میں160سیاسی کارکنوں اور سماجی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جس سے علاقائی سیکرٹری عبدالعلی اچکزئی ، حاجی رحمت اللہ بڑیچ، حاجی ارسلاں خلجی ، میر نصراللہ بنگلزئی ، عبید اللہ توخئی، عبدالحکیم غزنوی ، اکرم کاکڑ، مولوی عبدالرئوف ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر علاقے کے عمائدین حاجی عبدالسلام بڑیچ، روزی محمد خلجی ، حاجی رحمت اللہ خلجی ، حاجی محمود صاحب ودیگر بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ پارٹی میں نئے شمولیت کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو حلقے میں مزید منظم وفعال اور دیگر لوگوں کی پارٹی صفوں میں شمولیت کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے او رانہیں بھی پشتونخوامیپ کی جاری جدوجہد کے پلیٹ فارم پر متحدکرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ میں عوام کی جوق در جوق شمولیت اس پر مہر تصدیق ہے کہ پشتونخوامیپ بلا امتیاز تمام عوام کی خدمت پر مامور ہوکر ان کے مسائل کی نشاندہی اور اس کیلئے آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اقدامات اٹھائیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں جو عوام کی خدمت پر مامور ہوکر ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور وفاق سے صوبے کے حقوق کیلئے آواز بلند کرے ۔

بلکہ 2018کے تاریخی دھاندلی پر مبنی انتخابات کے ذریعے ایسے من پسند افراد کو لاکرحکومت بنادی گئی جن کی نااہلی سے ہر سال اربوں روپے لیپس ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت کے روز اول سے لیکر آج تک ایک اینٹ بھی عوامی فلاح وبہود کے ترقیات کے غرض سے نہیں رکھا گیا بلکہ اب تک ہر اسکیم سابقہ دور حکومت کے پی ایس ڈی پیز سے پائے تکمیل تک پہنچ رہے ہیں ۔

جبکہ غیر منتخب نمائندوں اور بعض حکومتی اراکین جا بجا تختی لگا کر ان اسکیمات کی تکمیل کا سہرا اپنے سر لینا چاہتے ہیں۔ لیکن عوام باشعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ اسکمیات سابقہ دور حکومت کے فنڈز سے تکمیل ہورہے ہیں اور ان تختی لگانے والوں کو ہرجگہ رسوائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران دعوے کرنیوالے کہ صوبے کے عوام کا فیصلہ صوبے میں کرینگے اور اسلام آباد سے صوبے کے فیصلے نہیں ہونگے ان کا یہ بیانیہ بھی دیگر بیانات کی طرح مضحکہ خیز ثابت ہوا وہ تو ملک سے باہر سوشل میڈیا کے ذریعے حکومتی امور اور وزراء ومشیروں کی تبدیلی کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سلیکٹڈ حکومتیں عوام کو ہر شعبہ زندگی میں ریلیف دینے کی بجائے بدترین طور پر ناکام ہوچکی ہیں بلکہ ملک کے 22کروڑعوام پر ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی ، بیروزگاری مسلط کرکے عوام کا جینا محال کردیا گیا ہے ، حکومتی اراکین کو دال ، چینی ،آٹا ،ٹماٹر ، گھی کے قیمتوں تک کا پتہ نہیں دوسری جانب سے ٹیکسز لگا لگا کر عوام سے تمام تر سہولیات چھین لیئے گئے ۔

اشیاء خوردونوش سے لیکر بجلی ، پیٹرولیم مصنوعات ، گیس کی قیمتوں میں اضافے وٹیکسز اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث غریب عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کہاں گئے وہ 50لاکھ مکانات اور ایک کروڑ نوکریاں یہاں تو آئے روز کسی نہ کسی ادارے کی نجکاری کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اداروں سے ملازمین کو نکالا جارہا ہے ۔

50لاکھ مکانات کی تعمیر کیلئے پہلے سال میں جو فارم مہیا کیئے اس میں بھی ایک درخواست پر 250روپے لیکر عوام سے اربوں روپے کی وصولی کی گئی اور آج تک ان درخواستوں پر نہ قرعہ اندازی کی گئی اور نہ ہی ان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان نام نہاد حکمرانوںکے دعووں ، ان کی کرپشن وکمیشن ، اقرباء پروری دیکھ چکی ہے کیونکہ اسلام آبادکے آزادی مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت ان حکمرانوں سے بیزاری کا ثبوت تھا اور آزادی مارچ کے مثبت اثرات آنا شروع ہوچکے ہیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری