سرگودھا اور گردونواح میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

بدھ 18 مارچ 2020 15:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) سرگودھا اور گردونواح میں بدھ کی صبح ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں جہاں قدرے اضافہ ہوا ہے وہاں پر گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال سردی کی مدت کا دورانیہ بھی بڑھتا جارہا ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے آئند ہفتے سرگودھا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu