ْبلدیہ غربی میں ندی نالوں کی صفائی اور دیگر ضروری کو اقدامات کوقبل از وقت مکمل کرلیا گیا

منگل 7 جولائی 2020 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ غربی میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے ندی نالوں کی صفائی اور دیگر ضروری کو اقدامات کوقبل از وقت مکمل کرلیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کے ہمراہ مختلف یونین کمیٹیوں میں چاکنگ پوائنٹس کی صفائی اور ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعہ برساتی پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے چیئرمین نے کہا کہ مون سون سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی اورنگی ،بلدیہ ، سائٹ ، کیماڑی اور سرجانی میں رین ایمرجنسی سینٹر ز بمعہ تمام ضروری سازوسامان کے افسران کی نگرانی میں فعال کردئے گئے ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں گے جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا تمام یونین کمیٹیوں میں موجود ندی نالوں اور چاکنگ پوائنٹس پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے سڑکوں و شاہراہوں پر جمع ہونے والے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے فوری خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے بلدیاتی افسران نے رین ایمرجنسی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام یونین کونسلوں میں موجود ندی نالوں کی صفائی اور چاکنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے برساتی پانی کی نکاسی اور عوامی شکایات کے بروقت اذالہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..