ہنگو پولیس لائن کی نئی بلڈنگ میں پولیس کومنتقل کردیاگیا

منگل 7 جولائی 2020 17:34

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ہنگوپولیس لائن کی نئی بلڈنگ میں پولیس کومنتقل کردیاگیا۔پولیس لائن ہنگوکی نئی عمارت میں پولیس کے شفٹ ہونے کے موقع پرجرنیلی پریڈ کاانعقادکیاگیا۔ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان اورڈی ایس پی ہیڈکواٹرحافظ محمدنزیرکی قیادت میں عارضی پولیس لائن سے پولیس کاتمام سیٹ اپ نئی تعمیرہونیوالی پولیس لائن میں منتقل کردیاگیا۔

اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبنددستے نے ایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان اورڈی ایس پی ہیڈکواٹرحافظ محمدنزیرخان کوگارڈآف انرپیش کیا۔لائن آفیسرمحمدوقاص اورکزئی بھی اس موقع پرموجودتھے۔اس موقع پرپولیس نے شاندارطریقے سے پریڈکرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کاعملی مظاہرہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن اورڈی ایس پی نے کہا کہ ہنگومیں پولیس لائن نہ ہونے کی وجہ سے پولیس فورس کوکئی مشکلات کاسامناتھا اب جبکہ پولیس لائن کوآبادکیاجارہاہے اورپولیس لائن کی نئی عمارت میں ضلع بھر کی پولیس کوآپریشنل کیاجائے گا۔

انہوں نے جوانوں سے کہا کہ اب ایک ہی شلٹرکے نیچھے پولیس فورس کی موجودگی ان کی استعدادکارکوبڑھانے اورپیشہ ورانہ زمہ داریوں کواحسن اندازمیں اداکرنے کابہترین موقع میسرآئے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس لائن کی بدولت جوانوں کی رہائش کامسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ۔پولیس افسران پولیس جوانوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے بھرپورزوردیا کہ ایمانداری جانفشانی خوش اخلاقی اورمیرٹ کوفرائض کی انجام دہی کے دوران ہرصورت مقدم رکھیں۔اس موقع پرپولیس جوانوں کاٹرن آوٹ چیک کیاگیا اورجوانوں سے کہاگیا کہ ان کاکوئی بھی مسئلہ ہوتومحکمانہ ڈسپلن کی پاسداری کرتے ہوئے پولیس افسران سے رجوع کریں انکے مسائل کومیرٹ پرحل کیاجائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..