نوابشاہ: زہریلا کھانا،ایک گھر کے دو بچے جاں بحق،پانچ کی حالت تشویشناک

جمعرات 9 جولائی 2020 19:14

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جام صاحب روڈ کے محلہ سید آباد کے ایک ہی خاندان کے سات افراد کھانا کھاتے ہی بیہوش ہو گئے اور ان کی حالت غیر ہوگئی تو انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے پیپلزمیڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک سالہ بچے شاہ زین اور 9 سالہ بچی زارا نے دم توڑ دیا۔

تھانہ بی سیکشن کی پولیس کے مطابق ہسپتال میں زیرعلاج گھر کے پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز زیرعلاج افراد کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ہسپتال میں زیرعلاج افراد میں سے فی الوقت فیضان آرائیں، اہلیہ رخسانہ اور بیٹی روحاب کے نام معلوم ہو سکے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کی مطابق محلہ سید آباد سے اطلاع دی گئی تھی کہ زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔علاقہ پولیس نے گھر سے کھایا جانے والا کھانا جمع کرکے ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔ پولیس نے گھر سے دیگر ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش و تحقیق کررہی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..