صدر ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

سنگین وارداتوں میں ملوث05ڈکیت و چور گینگز کی10 ملزمان گرفتار،06 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

پیر 19 اکتوبر 2020 23:53

ٖآۃہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمن بگٹیکی زیرِنگرانی صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث123ملزمان گرفتار کر لیئے۔

سنگین وارداتوں میں ملوث05ڈکیت و چور گینگز کی10 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی06 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران23 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سی21 پسٹلز،01 کلاشنکوف،01بندوق اوردرجنوں گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی40 ملزمان کے قبضہ سی16کلو گرام سے زائد چرس اور214 بوتلیںشراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران17 ملزمان کو گرفتار کر کے دائو پر لگی06لاکھ15 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی۔ چوری، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب23 اشتہاری و عدالتی مجرمان اور مفروران کو بھی حراست میں لیاگیا ۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر13ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu