دھند کے باعث ٹرک اور وین کے تصادم میں 4افرادجاں بحق،7شدیدزخمی

جمعرات 21 جنوری 2021 15:56

دھند کے باعث ٹرک اور وین کے تصادم میں 4افرادجاں بحق،7شدیدزخمی
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2021ء) دھند کے باعث ٹرک اور وین کے تصادم میں 4افرادجاں بحق7شدیدزخمی۔ سیالکوٹ سے راوالپنڈی جانے والی مسافر وین وزیرآباد روڈ رویلہ سٹاپ پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق اور 10افراد شدیدزخمی ہوگئے، ریسکیو انچارج سید کمال عابد کے مطابق ریسکیو عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے وین میں پھنسے افراد کو باہر نکالا زخمیوں کو طبی امداد دے کر اور جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

خوفناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں وین کا ڈرائیور43سالہ رانا آصف(سوہدرہ)،32سالہ عصمت اللہ ، محمدآصف(وزیرچک) ، 37سالہ وسیم (کھروٹہ سیداں ) جبکہ زخمیوں میں 55سالہ عثمان (کرک)،26سالہ وزیراللہ(کرک)، 40سالہ اسلام،35سالہ ملک عابد (مانسہرہ)، 35سالہ نوید(سیالکوٹ)، 30سالہ کامران (مانسہرہ)اور 30سالہ پرویز(مانسہرہ) شامل ہیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu