فیصل آباد: چینی کی سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت ،5دکانیں سیل،32ہزار جرمانہ

پیر 12 اپریل 2021 20:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے چینی کی اوورچارجنگ پر 5 دکانوں کو سیل اور دکانداروں کو 32 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف مارکیٹوں وبازاروں میں دکانوں پر چینی کی مقررہ قیمت کے تحت فروخت کو چیک کیا اور زائد قیمت وصول کرنے پر ایکشن لیا۔انہوں نے واضح کیا کہ اوورچارجنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے مختلف علاقوں میں پھل وسبزیوں،کریانہ کی اشیاء کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے 20 سے زائد انسپکشنز بھی کیں اور دکانداروں کو ناجائز منافع خوری سے باز رہنے کی وارننگ دی۔

Browse Latest Weather News in Urdu