نیب سکھر نے کرپشن کیسز میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 18 اپریل 2021 00:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) نیب سکھر نے کرپشن کیسز میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق نیب سکھر نے کرپشن کیسز میں مطلوب لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ٹھیکیدار اظہار شیخ اور خانپور تعلقہ میونسپل آفس کے ٹھیکیدار اشرف میمن کو گرفتار کرلیا ہے نیب ذرائع کے مطابق ملزم اظہار شیخ کے خلاف لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی اور اشرف میمن کے خلاف ٹی ایم اے خانپور میں کرپشن کرنے کے الزام میں ریفرنسز دائرہیں اور دونوں ملزمان مفرور تھے جنہیں گرفتار کرنے کے بعد احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا عدالت نے دونوں ملزمان کو چھے روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu