ماتلی کی رہائشی خاتون کے آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہونے کا ایس ایس پی بدین نے فوری نوٹس لے لیاملزم گرفتار

اتوار 18 اپریل 2021 00:00

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) ماتلی کی رہائشی خاتون کے آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہونے کا ایس ایس پی بدین نے فوری نوٹس لے لیاملزم گرفتار ، مقدمہ درج، مزید تفتیش شروع. تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل ماتلی کی رہائشی خاتون ناھیدہ بروھی آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہوگئی تھی جس کو علاج کے لئے حیدرآباد ریفر کیا گیا تھا جو متاثرہ خاتون آج فوت ہوگئی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے دانش عرف بھولو نے آگ لگائی تھی جس کے باعث وہ آج فوت ہوگئی ہیں۔ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار نے واقع کا فوری نوٹس لیکر ایس ایچ او تھانہ ماتلی کو ملزم کو گرفتار کرنے اور مقدمہ درج کرکہ تفتیش کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر اللہ ڈنو پنھور بمع اسٹاف نے ملزم دانش عرف بھولو کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضع رہے کہ ملزم دانش عرف بھولو کے ہاتھ بھی آگ سے جلے ہوئے ہیں جب کہ مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu