ملک میں مون سون بارشوں کاآغاز،گہرےبادل،ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ پھوار

منگل 1 جولائی 2014 16:10

ملک میں مون سون بارشوں کاآغاز،گہرےبادل،ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ پھوار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) رحمتوں کے مہینے میں باران رحمت، ملک کے بالائی اور مشرقی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک بھر میں مون سون کی جھڑی لگ گئی اور بالائی علاقوں میں بادل جم کر برسے، جس سے موسم خوب خوشگوار ہوگیا۔

مون سون نے رات گئے اسلام آباد اور لاہور کا رخ کیا، تیز برسات نے ہر سمت جل تھل کردیا۔ سیالکوٹ میں بھی گزشتہ رات بارش کے بعد گرمی دبے پاوں بھاگ گئی۔

آسمان پر ہیں گہرے بادلوں کے ڈیرے سے شہریوں کے دل کا موسم بھی نکھر گیا۔ فیصل آباد میں بھی گہرے بادلوں کا راج ہے، ٹھنڈی ہوائیں بارش کا پتہ دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان میں بھی بادلوں نے برسنے کی تیاری کرلی۔

محکمہ موسمیات نے کل شام تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی مون سون کا آغاز ہوگيا، تاہم موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش منڈی بہاؤ الدین میں سڑسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سیالکوٹ باون ،اسلام آباد اڑتیس ،مالم جبہ اکیس، لاہور سولہ، گجرات سات، دیر چار، مظفرآباد تین ، راولپنڈی اور بہاولنگر میں دو ملی میٹر بارش ہوئی۔ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں جمعرات تک جاری رہے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا