آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اوربالائی سندھ میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کالام 30، پٹن 26، دیر (بالائی 25، زیریں 13)، میرکھانی، مالم جبہ، پاراچنار 17، کاکول 16، دروش 12، بالاکوٹ، تخت بائی10 ،سیدو شریف09، چترال08، چراٹ04، پشاور (ائرپورٹ ، سٹی 03)، باچاخان (ائرپورٹ03)، بنوں02، ڈی آئی خان (ائرپورٹ)01، بلوچستان: بارکھان 12،ژوب 10، قلات 02،کوئٹہ(سمنگلی02،شیخ ماندہ01) ،پنجاب: مری 17، خان پور 16، گجرات 12، لاہور (ائرپورٹ 11 ، سٹی 06)، اسلام آباد (سٹی 10، سید پور ، بوکرا 08، گولڑہ 07،ائرپورٹ 03)، جہلم 09، ڈی جی خان (سٹی)07، گوجرانوالہ 06، سیالکوٹ (سٹی 06 ، ائرپورٹ 03)، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 05،کچہری04)، ملتان (ائرپورٹ 05 ، سٹی 04)، چکوال05، خانیوال، نارووال، ساہیوال ، منگلا04، حافظ آباد، اوکاڑہ، رحیم یار خان، شیخوپورہ، بھکر03،جھنگ، لیہ ، اٹک، جوہرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، بہاولپور (ائرپورٹ ، سٹی 01)، فیصل آباد ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا 01 ، کشمیر: راولاکوٹ 27، گڑھی دوپٹہ 17، کوٹلی 15، مظفر آباد (سٹی ،ائرپورٹ 13 )، گلگت بلتستان: استور 11، گوپس01،سندھ: سکھر 03اورجیکب آباد میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد41، چھور، دادو، مٹھی اورموہنجوڈارو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نےآج رات سے 29 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ اس دوران (آج رات سے29 اپریل ) تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔آندھی،جھکڑ ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری