ڈینگی ہاٹ سپاٹس والے علاقوں میں خصوصی سرویلنس مہم جاری ہے،سارہ اسلم

پیر 14 جون 2021 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2021ء) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے ڈینگی ہاٹ سپاٹس والے علاقوں میں خصوصی سرویلنس مہم جاری ہے،پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں22581 مقامات پر سرویلینس کی کارروائیاں کی گئیں اور 12 مقامات سے ڈینگی لاروا کی موجودگی کنفرم ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 3240 مقامات کی سرویلنس کی گئی اور 4 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا،گزشتہ ہفتہ کے دوران لاہور سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ڈینگی لاورا والے مقامات پر لاروا ختم کرنے کے لئے سپرے سمیت ہر طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطا بق ڈیش بورڈ کے اعدادوشمار کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے، ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے ڈینگی لاروا کو تلف کیاجا رہا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے میں صوبہ بھر میں ڈینگی کا1 مریض ہسپتال میں داخل ہوا۔ جنوری 2021سے اب تک صوبہ بھر سی47کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہاکہ ڈینگی سرویلینس میں مزید بہتری لا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں مانیٹرنگ بڑھا ئی جا رہی ہے،ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کے سرویلنس ٹیسٹنگ بڑھا دی گئی ہے،مون سون سے پہلے تمام مقامات سے لاروا کی تلفی نہایت اہم ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں۔اپنے گھروں میں کاٹھ کباڑ، ٹائرز اور دیگر جگہوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں-ڈینگی کے تدارک والی ٹیمیں اپنے اپنے فرائض بخوبی نبھائیں۔ ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پر رہنمائی کے لئے 1033پر رابطہ کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu