حیدرآبادمیں نومبر سے اب تک 14پولیس اہلکارٹارگٹ کلنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں، حافظ طاہرمجیدراجپوت

پیر 7 جولائی 2014 20:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7جولائی 2014ء)جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے امیر شیخ شوکت علی اور جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت نے اپنے مشترکہ بیان میں لطیف آبادمیں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حیدرآبادمیں نومبر سے اب تک 14پولیس اہلکارٹارگٹ کلنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں محکمہ پولیس اپنے اہلکاروں کوتحفظ نہیں دے سکی عوام کاتحفظ کیسے دے گی۔

رہنماؤں نے کہاکہ ایک دفعہ پھر ٹارگٹ کلنگ میں تین پولیس اہلکارنشانہ بنے ہیں ٹارگٹ کلنگ کی متعددوارداتوں میں بیرونی عناصر کے بجائے وہی اندرونی عناصر ملوث ہیں جوگلی محلوں سے اچھی طرح واقف ہیں، انہوں نے کہاکہ آدھے سے زیادہ پولیس اہلکار وں کووی آئی پیز کی سیکورٹی پر لگایاہواہے وزیرمشیر ایم این اے ایم پی ا ے ودیگر کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگی ہوئی ہیں حتیٰ کہ ڈاکٹر زحضرات نے بھی اپنے لیے پولیس سیکورٹی لے رکھی ہے نجی ہسپتال اور کلینک پر سیکورٹی کمپنیوں کے گارڈ کے بجائے پولیس اہلکار گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تھانے جرائم کے خاتمے کے بجائے بھتہ خوری کے لیے عوام میں مشہور ہوگئے ہیں چوری ،ڈکیتی ،رہزنی، قتل ،منشیات فروشی سمیت ہرقسم کے جرائم ہورہے ہیں شہری لٹ رہے ہیں اور پولیس اہلکارٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن ٹارگٹ کلرزپکڑے جاتے ہیں نہ ان کی نشاندہی ہوتی ہے، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہاکہ ہم پولیس انتظامیہ کی کارگردگی سے غیرمطمئن ہیں مگر پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس ہے حکومت کوچاہیے کہ پولیس اہلکاروں کوصرف عوام کے جان ومال کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داراداکرنے دے ۔

(جاری ہے)

پولیس کی نفری بڑھائی جائے اور پولیس کووی آئی پیزکی سیکوریٹی کی بجائے عوام کی حفاظت پر لگائی جائے تاکہ امن وامان کی صورت حال بہتر ہوسکے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش