مون سون کا آغاز، کینٹ اورکنٹونمنٹ بورڈز کے تمام علاقوں میں اینٹی ڈینگی مہم تیز کر دی گئی

جمعرات 17 جولائی 2014 14:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) مون سون کے آغازکے پیش نظر کینٹ اورکنٹونمنٹ بورڈز کے تمام علاقوں میں اینٹی ڈینگی مہم تیز کر دی گئی ہے، لوگوں کوڈینگی سے محفوظ رکھنے اور حفاظتی تدابیر سے آگاہی کے لیے اقدامات اور مہم تیزی سے جاری ہے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی مربوط لائحہ عمل اور مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کو شکست فاش دیں گے، انوائرنمنٹ انسپکٹرز سرویلنس سرگرمیوں میں ہرگز کوتاہی نہ کریں ، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بات آج اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راؤ افتحار نے اپنے دفترمیں ٹاؤن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے ہفتہ وار اقدامات کاجائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن نعمان جمیل ،محکمہ تعلیم، صحت،کوآپریٹو،فشریز،ڈی ایچ اے کے نمائندوں،انٹامالوجسٹ،چیف سینٹری انسپکٹرز ،لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے انوائرمنٹ انسپکٹرز ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ لاروا سرویلنس مہم کے دوران مختلف مقامات کی چیکنگ کے دوران والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ میں ایک نرسری اور ریسٹورنٹ جبکہ عادل ہسپتال کے سامنے زیر تعمیر شاپنگ مال سے لاروا برآمد ہونے پرمالکان کو نوٹسز جاری کرنے کے بعد وہاں مکمل کلین سوئپنگ اور سپرے کروایا گیاہے۔ اگر مالکان نے صفائی کی صورتحال کو بہترنہ بنایا تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔

اجلاس میں انڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی لاروا سرویلنس اورلوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے تمام محکموں کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کینٹ ،ڈی ایچ اے ، لاہور کنٹوٹمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹوٹمنٹ بورڈز کے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر دو سو سے زائدگھروں کی چیکنگ کی جارہی ہے اور اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

راؤ افتخار نے کہا کہ گزشتہ ہفتے مختلف مقامات پر کباڑخانوں، مساجد، قبرستانوں،ہوٹلوں،ریسٹورنٹس،ٹائرشاپس،ماربل فیکٹریوں، نرسریوں، پارکوں اور تالابوں میں لاروا کی موجودگی کے امکانات کو چیک کیا گیا جبکہ رسک والے ایریاز میں سپرے اور بھرپور صفائی کی سرگرمیاں عمل میں لائی گئیں۔ مختلف سکولوں،کالجوں میں ڈینگی سے بچاؤ بارے حفاظتی تدابیر کے لئے آگاہی واکس اور سیمینارز کا انعقادبھی عمل میں لایا گیا جبکہ ان سرگرمیوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز،سینٹری پٹرولنگ سٹاف سی ڈی سی سپروائرز،انوائرمنٹ انسپکٹرز اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔

اے سی کینٹ نے کہا کہ باہمی رابطے مضبوط بنا کر بہترین ورکنگ ریلشن شپ کے ساتھ ہم ڈینگی کو گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی سراٹھانے سے پہلے ہی شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔تمام ادارے اس حوالے سے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا