جلالپور بھٹیاں،اشتہاری مجرمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، 8 خطرناک ڈاکووں سمیت 11 اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعرات 16 ستمبر 2021 19:56

جلالپور بھٹیاں۔16ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) :پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، کیٹیگری اے کے 8 خطرناک اشتہاری ڈاکووں سمیت 11 اشتہاری مجرمان گرفتار۔ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کی قیادت میں حافظ آباد پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ آپر یشن تھانہ سٹی حافظ آباد، تھانہ صدر حافظ آباد، تھانہ ونیکی تارڑ اور تھانہ کسیسے میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے نتیجہ میں عرصہ دراز سے مطلوب کیٹیگری اے کے 8 خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 11 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار اشتہاری مجرمان ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔گرفتار اشتہاری مجرمان میں خلیل، لیاقت،ظفر، اکبر، وقاص، افتخار، ناظم، نصر،نوید، بلال اور ظفر اقبال شامل ہیں۔ ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کا کہنا ہے کہ حافظ آباد پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu