شہر میں لاہور پولیس کا گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

11 روز میں 2560 مقدمات درج کرکے، 2707 گداگروں کو گرفتار کیا گیا‘ترجمان پولیس

بدھ 22 ستمبر 2021 15:03

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) شہر میں لاہور پولیس کا گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 11 روز میں 2560 مقدمات درج کرکے، 2707 گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔ سٹی ڈویژن میں 550 اور کینٹ ڈویژن میں 312، سول لائنز میں 525 اور صدر ڈویژن میں 491 گداگروں ، اقبال ٹائون ڈویژن میں 333 جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن میں 496 گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔

ٹریفک پولیس کی طرف سے گداگروں کیخلاف 132 مقدمات درج کروائے گئے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ گداگروں کے پیچھے منظم گروہوں کا نیٹ ورک توڑا جارہا ہے، آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں۔سی سی پی او لاہور کامزید کہنا تھا کہ غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے، بھیک مانگنے والوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بجھوایا جارہا ہے،شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں ۔سی سی پی او لاہور کا کہنا تھاکہ عادی گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں، شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..