پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آگیا

کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 780 کیسز سامنے آئے ، مزید 42 افراد موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے

اتوار 26 ستمبر 2021 14:25

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 780 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 90 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 98 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 566 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 668 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 50 ہزار 690 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 199 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 60 ہزار 412 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیئے گئے،،اب تک کٴْل 1 کروڑ 91 لاکھ 91 ہزار 787 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کٴْل 7 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار 484 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ،2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 55 ہزار 65 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 335 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 28 ہزار 394 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 553 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 23 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کٴْل اموات 5 ہزار 498 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 21 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 915 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 20 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 735 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 849 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 346 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 296 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 184 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری