جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں ،3 منشیات فروش گرفتار ، 105 لیٹر شراب، مقدمات درج

منگل 7 دسمبر 2021 17:52

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) رانا طاہر الرحمٰن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا آغاز،3 منشیات فروش گرفتار مجموعی طور پر 105 لیٹر شراب معہ رقم برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش (1) محمد نواز ولد محمد ریاض اور (2) محمد ریاست ولد محمد یار سکنائے داراپور جہلم کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 2 عدد ڈرم ایک عدد وزنی 50 لیٹر برنگ نیلا، ایک عدد وزنی 40 لیٹر برنگ سرخ اور ایک عدد کین برنگ نیلا 10 لیٹر کل 100 لیٹر دیسی شراب اور مجموعی طور پر 9000 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عظیم اصغر ولد غلام اصغر ساکن چکری پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu