شہریوں کو موسمی امراض سے بچانے کیلئے میڈیکل کے طلبہ و طالبات کی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

جمعرات 4 ستمبر 2014 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے احتیاطی تدابیر کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں۔ حکومت کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو آگے آنا چاہیے تاکہ شہریوں میں بیماریوں سے بچاوٴ کے لیے شعور اجاگر کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے امیر الدین میڈیکل کالج و نرسنگ سکول جنرل ہسپتال میں سٹوڈنٹس کمیٹیاں قائم کی جائیں گی- ان کمیٹیوں میں شامل میڈیکل کے طلباء و طالبات گلی محلوں کی سطح پر عوام کو ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے خلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تربیت دیں گے - انہوں نے کہا کہ جب تک معاشرے کا ہر فرد اس مہم میں اپنا موثر کردار ادا نہیں کرے گا، اس وقت تک ان بیماریو ں پر قابو پانا ممکن نہیں - پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خادم اعلی محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت میں جس طرح پچھلے برسوں میں ڈینگی کو شکست دے کر پوری دنیا کو حیران کیا ہے اگر اس وباکے خلاف اسی تندہی سے کام جاری رکھا جائے تو آئندہ برسوں میں اس کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا - پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ جس طرح سیر و تفریح کو اپنے معمولات میں شامل کرتے اسی طرح اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے بھی وقت نکالیں خصوصا اپنے گھرو ں، گلی محلوں میں کسی صورت پانی و کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں تا کہ ڈینگی لاروا پرورش نہ پا سکے -پروفیسر انجم حبیب نے طب سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ عوام کو موسمی امراض سے بچاؤ اور حفظان صحت کے اصولوں بارے آگاہ کریں تا کہ لوگ ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں- انہوں نے کہا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

ان کے تمام شعبوں میں خواتین کی نمائندگی بہت زیادہ ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا