بلوچستان کے وسائل کو ہر صورت محفوظ بنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ریکوڈیک پر ہونے والے معاہدے کو عوام کے سامنے لایا جائے خفیہ کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 17 جنوری 2022 23:29

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کھاکہ بلوچستان کے وسائل کو ہر صورت محفوظ بنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے ریکوڈیک پر ہونے والے معاہدے کو عوام کے سامنے لایا جائے خفیہ کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے صوبائی حکومت میں اتنی صلاحیت کہاں سے آگئی کہ اپنے قیام کے دوسرے مہینے اتنا بڑا فیصلہ کرڈالا جبکہ اس دوران مشکل سے ایک کابینہ اجلاس منعقد کراسکے۔

ایسا لگ رہا ہے کہ ریکوڈک معاہدے پر عمل درآمد کیلے موجودہ سیٹپ کو لایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع کیچ کے سنیر رہنما اور عہداروں کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریکودیک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ معاہدے کے خلاف 21 جنوری بروز جمعہ آبسر میں احتجاجی جلسہ ہوگا اور 22 جنوری بروز ہفتہ سنگانی سر تربت میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا اجلاس میں فی لہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں ریکودیک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ کے مبینہ معاہدے کے خلاف عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا اور یہ سلسلہ پورے ملک میں اور خصوصا بلوچستان میں جلد شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کھاکہ بلوچستان کے وسائل اور قومی ذخائر کے ساتھ رویہ روز اول سے غیر مناسب اور متعصبانہ رہا ہے بلوچستان سے نکلنے والے نیچرل گیس نے پاکستان کی انڈسٹری اور گھریلو صارفین کو کئی سالوں تک سنبھالا لیکن بلوچستان کو اس کے بدلے بھوک افلاس اور لاچاری کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا بلوچستان میں قدرتی وسائل کے باوجود غربت سب سے زیادہ ہے لوگوں کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔

بلوچستان کے حوالے سے جو مائنڈ سیٹ رہا ہے اس میں ابھی تک تبدیلی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے بلوچستان کے عوام کو سیاسی نمائندگی دینے کو تیار نہیں طاقتور ادارے بلوچستان میں عوام کی رائے کے بجائے اپنی من مانی کو بلوچستان میں انتخابات کہتے ہیں اگر عوام کے ووٹ اور سیاست کے ساتھ یہی رویہ برقرار رہا تو اس کے انتہائی منفی اور بیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اسلام آباد کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی بنیادی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اب سلسلہ اس طرح ہرگز نہیں چلے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری