ملتان میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اوراس کے گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بروز بدھ ملتان کادرجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 43.3اور کم سے کم 29.2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ہوا میں نمی کاتناسب صبح آٹھ بجے 44فیصد اور شام پانچ بجے 22فیصدریکارڈ کیاگیا۔