حکومت ڈالر کی بے ہنگم پروار روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے

ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے غیر ملکی قرضوں میں اضافہ، معیشت متاثر ہوگی: عدیل بھٹہ

منگل 17 مئی 2022 00:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) صنعتکار رہنماچیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہور چوہدری محمد عدیل بھٹہ نے روپے کی قدر میں کمی اورڈالر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح193سے تجاوز کرچکا ہے ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے غیرملکی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہورہا ہے اور ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوگی کیونکہ انڈسٹریز میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال مہنگا ہوجائے گا جس سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھے گی اشیاء مہنگی ہونگی اور ملک میں جاری مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا ۔

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ سے کاروباری لاگت بڑھ رہی ہے اس لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان روپے کی قیمت میں استحکام اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرے ۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی،سید عباس احسن وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری عدیل بھٹہ نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران روپے کی قدر میں چھ فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔انہوںنے پاکستان بڑی مقدار میں تیل ، کھاد، اشیائے خوردونوش، مشینری ،خام لوھا، صنعتی خام مال درآمد کرتا ہے اس لیے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کاروباری شعبہ کیلئے شدید مشکلات پیدا کررہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ معیشت پہلے ہی بہت سے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے دوچار ہے روپے کی قدر میں کمی سے تجارتی و معاشی سرگرمیوں میں مزید کمی آئے گی جس کے اثرات سے حکومتی ٹیکسز اور ریونیو میں کمی آئے گی اس لیے حکومت روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے اور حکومت ڈالر کی بے ہنگم پرواز روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری