ملک کے بیشتر علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے،وادی کوئٹہ اور قلات میں شدید سردی کی لہر

بدھ 10 دسمبر 2014 12:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) ملک کے زیادہ تر علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔وادی کوئٹہ ، قلات اور زیارت سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی 6 ، قلات اور دالبندین میں منفی3 ہوگیا،جبکہ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی بالائی علاقوں میں جلانے کی لکڑیوں کے دام بڑھ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور قلات میں سردی کی لہر دو روز سے جاری تھی ،گذشتہ رات گئے اس میں مزید شدت آگئی۔ وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے6 درجے جبکہ قلات اور دالبندین میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 3درجے نیچیگرگیا، زیارت اور پشین بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں تاہم وہاں موسم کی آپزر ویٹری نہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت رکارڈ نہیں کیاجاسکا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سورج کی تپش ماند پڑگئی ہے جبکہ اس صورتحال کے باعث سڑکوں پر کھڑا پانی اور کیچڑ برف بن گیاہے،شدید سردی کی لہر کے بعد لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ، مستونگ، قلات، زیارت اور پشین سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں شدید کمی کا مسئلہ درپیش ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،اس صورتحال کے باعث لوگ متبادل ایندھن کے ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

دوسر ی جانب سردی میں اضافے کے ساتھ ہی بالائی علاقوں میں جلانے کی لکڑیوں کے دام بڑھ گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں موسم صاف ہوگیا ہے۔گزشتہ روز پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سردی برھتے ہی موسمی امراض بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔سردی میں اضافے کی وجہ سے جلانے کی لکڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ، جس سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران سندھ اور بلوچستان کے سمیت ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا