وفاقی وزیر مواصلات نے فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹر وے پر اضافی ٹول پلازہ ختم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

وزیر مواصلات مولانا اسعد محمودنے ملاقات کے دوران ٹول پلازہ ختم کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا، مخدوم زادہ سید زکریا شاہ

جمعرات 2 فروری 2023 14:13

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) فیصل آباد کے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید زکریا شاہ نے بتایا کہ ان کی درخواست پروفاقی وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود نے فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹر وے پر اضافی ٹول پلازہ ختم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ لاہور ملتان موٹروے کو فیصل آباد سے جوڑنے والی جڑانوالہ روڈ اور ستیانہ روڈ کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے جس کے بعد موٹروے کے ذریعے عبدالحکیم اور فیصل آباد سے لاہور جانے والے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا۔

میڈیا سے بات چیت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) فیصل آباد کے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید زکریا شاہ نے بتایاکہ پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں وزیر مواصلات مولانا اسعد محمودسے ملاقات کے دوران انہیں ٹول پلازہ ختم کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیاجس پر وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جمعیت علمائے اسلام اپنی کپیسٹی میں عوامی مسائل کے حل اورشہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دلایا کہ فیصل آباد سمیت کسی بھی بڑے شہر کے اطرف سے گزرنے والی موٹرویز کو اس کی قریبی شاہراہوں سے ملا کر بہترین سروس روڈز بھی تعمیر کی جائیں گی جبکہ جڑانوالہ، ستیانہ موٹر وے لنک روڈز کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری حافظ محمد عرفان، مفتی فضل الرحمن ناصر، حافظ آصف، عبیداللہ شاہ، میاں عرفان، احمد رانا، سیکرٹری اطلاعات بابا یوسف انصاری و دیگربھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام(ف) ملک میں امن اور معیشت کی بحالی اور اس ملک کی ترقی کے ایجنڈے پر کاربند ہے جبکہ خدا کی زمین پر خدا کا نظام ان کا منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو تباہی تحریک انصاف کی چار سالہ حکومت کے دوران ہوئی وہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی آئین میں اسلامی دفعات کے تحفظ اور ملک کو دنیا میں باعزت مقام دلوانے اور اس کی ترقی میں ہمیشہ کوشاں ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..