پنجاب سمیت ملک کے بالائی ،میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں،پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ، خشک سردی ،دھند کا خاتمہ ہو گیا

بدھ 14 جنوری 2015 13:25

لاہور /گوجرانوالہ /راولپنڈی /سرگودھا /پشاور /کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) پنجاب سمیت ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ، خشک سردی اور دھند کا خاتمہ ہو گیا، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی پارا چنار میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا،حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال میں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب کے شمالی اور میدانی علاقوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کی وجہ سے جہاں خشک سردی اور دھند کا خاتمہ ہوا ہے وہیں ملک بھر سے سیاحوں نے پہاڑی مقامات کا بھی رخ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں لاہور ، راولپنڈی ،پوٹھوہار ریجن، گوجرانوالہ اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کو سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں ہر چیز نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، موسم سرما کی پہلی برفباری سے سیاحوں کی آمد بڑھ گئی ہے۔ لاہور میں بارش کے باعث 150 فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش نے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، وادی سوات، دیر اور چترال میں بھی میدانوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہونے والی برفباری نے سہانے موسم کو چار چاند لگادئیے ہیں۔

گلگت بلتستان میں بھی ہر جانب برف ہی برف نظر آرہی ہے۔ گلگت ،ہنزہ اور اسکردو کے پہاڑی علاقے بھی موسم سرما کی پہلی برفباری کے سحر میں ڈوب گئے ہیں۔ شدید برفباری کے باعث منی مرک اور قمری کا استور سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔بلوچستان میں کوئٹہ کے علاوہ مستونگ ،پشین ،زیارت،نوشکی اور قلات میں بھی بارش اور بعض مقامات پر ہلکی برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں موسمی امراض میں کمی کا امکان ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد، وادی نیلم ،حویلی اور لیپہ کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

طویل عرصے بعد ہونے والی بارش سے فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں عمومی طور پر موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پنجاب میں راوپنڈی، سرگودھا، گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال اور فیصل آباد کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ مری، گلگت، گلیات، پاراچنار اور مالاکنڈ ڈویژن میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی پارا چنار میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ بارش اور برفباری کے باعث ملک بھر میں درجہ حرارت میں 3سے 5ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔ملک بھر میں ہونیوالی حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال میں بھی بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔

دریا سندھ (تربیلاکے مقام پر) آمد15300کیوسک اور اخراج 12000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر) آمد 10200کیوسک اور اخراج 10200کیوسک،جہلم (منگلاکے مقام پر)آمد6400کیوسک اور اخراج1000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر) آمد 6200کیوسک اور اخراج6200کیوسک، بیراج جناح آمد25500کیوسک اور اخراج 25500کیوسک،چشمہ آمد28200کیوسک اوراخراج 26600کیوسک، تونسہ آمد25700 کیوسک اور اخراج 25700کیوسک، پنجند آمد7100کیوسک اوراخراج7100کیوسک،گدو آمد25500کیوسک اوراخراج 8000کیوسک، سکھرآمد15800کیوسک اور اخراج15800کیوسک، کوٹری آمد8900کیوسک اور اخراج Nil کیوسک، جھیل تربیلا ڈیڈلیول 1380فٹ، موجودہ سطح 1471.56فٹ،انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.478ملین ایکڑ فٹ ، منگلا :ڈیڈلیول 1040فٹ،موجودہ سطح 1171فٹ،انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.857ملین ایکڑ فٹ ، چشمہ :ڈیڈلیول 637فٹ،موجودہ سطح 638.50فٹ،انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.017ملین ایکڑ فٹ۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج کی مقدار 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6 بجے کی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان