پنچاب کے بیشتر علاقوں میں دھند اور شدید سردی کی شدت برقرار ، لاہور میں سورج کی کرنوں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

جمعہ 16 جنوری 2015 14:55

لاہور/راولپنڈی/اسلام آباد/کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند اور سری کی شدت برقرار رہی ، جڑواں شہر وں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مطلع صاف ، دن روشن اور چمکدار رہا جبکہ لاہور میں سورج کی تمازت اور سرد ہواؤں کے امتزاج نے موسم دلکش بنا دیا ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں نیلے آسمان پر سفید بادلوں کی اور سے سورج کرنیں بکھیر رہا ہے ۔ ہلکی تمازت اور سرد ہواں کے امتزاج اور سڑکوں کے اطراف لگے ، دو رویہ سبزے اور ہرے بھرے درختوں نے شہر اقتدار کے موسم کو دلکش بنا رکھا ہے ۔ راولپنڈی میں مطلع صاف دن روشن اور چمکدار ہا تاہم سرد ہواں کے باعث موسم خاصی حد تک سرد ہے ۔

(جاری ہے)

باغوں کے شہر لاہور میں بھی سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ۔

ملتان میں صبح کے وقت بھی دھند کے بادل چھائے رہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ، بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ۔ کوئٹہ میں سردی کے باعث پانی جم گیا اور معاملات زندگی متاثر ہوئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ہفتہ اور اتوار کے روز ساہیوال، وہاڑی، جھنگ، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، شیخوپورہ شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ گجرات، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، گھوٹکی، سکھرمیں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ دھند کے باعث لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اورملتان ایئر پورٹ کے پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

کراچی میں سرد اور خشک ہواوں کا ڈیرہ ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔جمعہ کے روز ملک میں سب سے کم درجہ حرار ت پاراچنار میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ استور، مالم جبہ، سکردو، قلات منفی سات، گوپس، کوئٹہ منفی چھ، ہنزہ، گلگت منفی پانچ، کالام، دیرمنفی چار، دروش، راولاکوٹ منفی دو، مری، ژوب اور چترال میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش