گوادر اور تربت میں شدید بارش، طغیانی کے باعث نیلٹ ندی میں متعدد مسافر گاڑیاں پھنس گئیں

منگل 20 جنوری 2015 14:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر اور تربت میں پیر اور منگل کی درمیانی شب بارش کے باعث گوادر کے قریب نیلنٹ ندی میں طغیانی کی کیفیت ہے جس کے باعث متعددمسافر گاڑیاں ندی میں پھنس گئیں اور تربت کا گوادر اور کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

(جاری ہے)

گوادر اور تربت میں بارشوں کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جو کہ وقفے وقفے سے صبح تک جاری رہا۔

بارشوں سے گوادر کے علاقے میں قریب نیلنٹ ندی میں ہلکی طغیانی آگئی جس سے وہاں سے گزرنیوالی مسافر اور دیگر متعدد گاڑیاں وہاں پھنس گئیں۔اس صورتحال کے باعث تربت کا گوادر اور کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور بڑی تعداد میں مسافر پھنس گئے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بحالی کا کام فوری طور پر شروع نہیں کیاجاسکا۔

Browse Latest Weather News in Urdu