پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد  اسلام آباد میں دھوپ نکل آئی  شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

پہاڑی علاقوں میں لکڑی کی مانگ بڑھنے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگے  موسم کی تبدیلی وجہ سے بوڑھے  بچے نزلہ  زکام اور بخار جیسی بیمایوں میں مبتلا ہونے لگے  ڈاکٹروں کی احتیاط بڑتنے کی ہدایت پہاڑی علاقوں میں برف باری اور ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان

اتوار 8 فروری 2015 15:07

اسلام آباد /مری/کوئٹہ/پشاور /گلگت /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) آزاد کشمیر  گلگت بلتستان  مری اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا پہاڑی علاقوں میں لکڑی کی مانگ بڑھنے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگے  موسم کی تبدیلی وجہ سے بوڑھے  بچے نزلہ  زکام اور بخار جیسی بیمایوں میں مبتلا ہونے لگے  ڈاکٹروں نے احتیاط بڑتنے کی ہدایت کردی ہے  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھوپ نکلنے کے باعث شہریوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری اور ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر  گلگت بلتستان  مری  بلوچستان سمیت پہاڑ ی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث لکڑی مانگ بھی بڑھ گئی جس کے باعث لکڑی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں میں زمینی رابطے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور خوراک کی ترسیل مشکل ہوگئی بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت برقرار رہی تاہم پنجاب اور سندھ میں سردی کی شدت میں کچھ کمی آئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برفباری کے باعث لیپہ ویلی میں ریشیاں اور فارورڈ کہوٹہ کے مقام پر دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ پھر سے منقطع ہو گیا آزاد کشمیر میں نیلم ویلی ، لیپہ ویلی ، راولا کوٹ ، باغ اور حویلی میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہانیلم میں 3 سے 4 فٹ ، شیرو ڈھارہ میں 3 فٹ ، تولی پیر اور گنگا چوٹی پر 2 سے ڈھائی فٹ برف پڑ چکی جس کے باعث بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا شدید برفباری کے باعث ضلع حویلی میں لس ڈنہ اور شیرو ڈھارہ ، وادی لیپہ میں ریشیاں کے مقام پر زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہو گیامری، نتھیا گلی، ایوبیہ، باڑیاں اور گلیات میں بھی سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا بھی رہا ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں دھوپ نکل آئی جس کے باعث شہریوں کے چہرے کھل اٹھے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم ابرآلود رہے گا ۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان