پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

منگل 17 فروری 2015 13:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ رواں ہفتے بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا موجودہ سلسلہ کم شدت کیساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہے گا ۔اس دوران اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب (راولپنڈی ،سرگودھا، فیصل آباد،گوجرانوالہ ،لاہور ڈویژن)، خیبر پختونخواہ( پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ،ہزارہ ،مردان ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ شمالی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش اور(پہاڑوں پر برفباری) کی پیشگوئی۔

ہفتے سے نسبتاًزیادہ بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہو گا جسکی وجہ سے جمعہ سے اتوار کے دوران بالائی/وسطی پنجاب ( راولپنڈی ،لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ،سرگودھا،ساہیوال ڈویژن ) ،خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ بلوچستان(کوئٹہ، ژوب ،قلات ڈویژن) ،جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ڈویژن) اور بالائی سندھ( سکھر،لاڑکانہ ڈویژن) میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ سے منگل کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش اور مری ،گلیات، مالاکنڈڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ 2روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گااس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ،لاہور،ہزارہ ،مالاکنڈ،پشاور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ نقطہ انجماد سے کم ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت : سب سے کم درجہ حرار ت پاراچنارمیں منفی04، گوپسمنفی02، قلات ،استور میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔گزشتہ روز اسلام آباد،راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش رسالپور میں27ملی میٹر جبکہ پٹن، چراٹ21، گوجرانوالہ20، دیر18، کالام، بالاکوٹ، کوہاٹ، مظفر آباد17، لاہور (ائیر پورٹ16،سٹی07)، مری16، اسلام آباد (زیروپوائنٹ)،مالم جبہ 12، گڑھی دوپٹہ، راولپنڈی، اسلام آباد(سید پور)10، ایبٹ آباد، سیالکوٹ(کینٹ،ائیر پورٹ)،چترال09، راولاکوٹ08، جہلم، کوٹلی، سیدوشریف، اسلام آباد(گولڑہ،بوکرہ)06، دروش05، میرکھانی، لوئر دیر، پشاور،پاراچنار04، بنوں، استور، منگلا، گجرات03اور سکردو 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کالام میں06انچ اور مالم جبہ 01انچ برفباری بھی ہوئی۔ ملک کے بڑے شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت اسلام آباد اسلام آباد09،مظفرآباد07، لاہور14]،مر ی03،کراچی19،پشاور،09، فیصل آباد14،کوئٹہ03،ملتان13،گلگت01 سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش