لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ

مری ،گلیات میں شدید برفباری کے بعد مختلف راستوں پر بدترین ٹریفک جام ،سیاح گاڑیوں میں محصور

جمعرات 1 فروری 2024 13:18

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ اور کاہنہ کے اطراف میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔

اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹائون، جوہر ٹائون، گلبرگ، گارڈن ٹائون میں بھی جم کر بادل برسے۔علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں اسلام آباد، فیصل آباد، صفدر آباد، گجرات، شرقپور شریف، جہلم، سانگلہ ہل اور منڈی بہا ئوالدین سمیت مختلف علاقے بھی بارش میں نہا گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری نے جاڑے کی شدت بڑھا دی۔بالاکوٹ میں شوگران سری پائے پر پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جھیل سیف الملوک لولوسر پر چار فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔مری اور گلیات میں شدید برفباری کے بعد مختلف راستوں پر بدترین ٹریفک جام سے سیاح، فیملیز اور بچے گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے، مری ایکسپریس ویاور لوئر ٹوپہ سے سہر بگلہ تک سری نگر ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔شدید برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

21 اور 22 جولائی تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ

21 اور 22 جولائی تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے  کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

لا ہور سمیت پنجاب کے با لا ئی ،  وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

لا ہور سمیت پنجاب کے با لا ئی ، وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کے چوتھے سپیل کے برسنے کی پیشگوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کے چوتھے سپیل کے برسنے کی پیشگوئی

ملتان  میں مطلع جزوی  ابرآلود، گرد آلود ہوائیں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

ملتان میں مطلع جزوی ابرآلود، گرد آلود ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور سمیت پنجاب کے با لا ئی اور وسطی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے با لا ئی اور وسطی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی میں گرمی کا زور توڑنے والی سمندری ہوائیں بحال ‘موسم معمول پر آگیا،چیف میٹرولوجسٹ

کراچی میں گرمی کا زور توڑنے والی سمندری ہوائیں بحال ‘موسم معمول پر آگیا،چیف میٹرولوجسٹ

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش‘ نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش‘ نشیبی علاقے زیر آب

لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس ، با لائی علاقوں میں بارش کا امکان ، محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس ، با لائی علاقوں میں بارش کا امکان ، محکمہ ..

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورٹی کے مالی بحران

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورٹی کے مالی بحران