راولپنڈی،اسلام آبادمیں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا ‘ مزید بارش کا امکان

پیر 30 مارچ 2015 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) راولپنڈی،اسلام آبادمیں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا ‘ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،مردان،راولپنڈی ،اسلام آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد ، راولپنڈی اورگردونواح میں ٹھنڈی ہواوٴں کیساتھ باران رحمت برسنے سے مو سم خوشگوار ہونے کیساتھ ساتھ خنکی میں اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اورراولپنڈی میں گہرے بادل چھائے رہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور، مردان ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، فاٹا، کشمیر،گلگت بلتستان میں اکثر مقامات ‘پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھام ،فیصل آباد ،ساہیوال،کوئٹہ،ژوب،قلات ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu