چین میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تبائی مچاد ی 16 افراد ہلاک،متعددلاپتہ

منگل 2 جون 2015 12:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) چینی صوبہ چونگ چنگ میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں،سیلابی ریلے پل سڑکیں اور گاڑیاں بہا کر لے گئے ،متعدد مکانات بھی تباہ ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صوبہ چونگ چنگ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب سے 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

کئی علاقوں میں گھنٹوں جاری رہنے والی بارش سے سیلاب آ گیا ہے۔ سیلابی ریلے پل سڑکیں اور گاڑیاں بہا کر لے گئے جبکہ کئی نشیبی علاقے زیر آب آنے سے لوگ گھروں میں پھنس کر رہ گئے۔ گھروں کے آگے کھڑی گاڑیاں مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سب سے زیادہ صورتحال ینگ پان کے علاقے میں خراب تھی جہاں درجنوں گھر سیلاب کے باعث تباہ ہو گئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu