میانمار میں شدید طوفان اور سیلاب نے تباہی مچا دی ،ہزاروں مکانات صف ہستی سے مٹ گئے،لاکھوں افراد متاثر

پیر 3 اگست 2015 15:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) میانمار میں بارش اور طوفان نے بدترین تباہی مچادی ہے، 14 میں سے 12 ریاستیں سائیکلون طوفان کی شدید زد میں ہیں ،مسلم اکثریتی صوبے اراکان کو زبردست جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اراکان صوبے کے سرکاری اعلان کے مطابق 200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں گلوبل روہنگیا سینٹر اور اراکان روہنگیا یونین کے ذرائع کے مطابق جانی و مالی نقصان سرکاری اعدادوشمارسے کہیں زیادہ ہے۔

سوموار کو جاری کردہ پریس بیان کے مطابق صدر گلوبل روہنگیا سینٹر شیخ عبداللہ معروف اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وقارالدین نے ریاستی حکومت کی مسلمان متاثرین کے ساتھ متعصبانہ رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف آبادیوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی کارروائیوں کا آغاز ہوچکا ہے تاہم اراکان میں بسنے والے مفلوک الحال مسلمانوں تک تاحال کوئی تعاون نہیں پہنچ سکا، مسلم اکثریتی علاقے اراکان میں شدید طوفان بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں، ہزاروں مویشی پانی میں بہہ گئے،پورے اراکان میں تا حد نظروبائی امراض سے بھرپورسیلابی پانی دکھائی دیتا ہے، لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے جبکہ متا ثرین بھوکے پیاسے پہاڑوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں لیکن برمی حکومت کی طرف سے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی۔

(جاری ہے)

دونوں روہنگیا راہنماوٴں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ برما حکومت بدھ عوام کو بچانے کیلئے تو اقدامات کررہی ہے جبکہ ارکان میں روہنگیا مسلمان ہر قسم کی امداد سے محروم ہیں،بارشوں اور سیلابوں سے متاثر یہ افراد زہریلے جانوروں اور بدھ انتہاپسندوں کے حملے کے خوف سے بھی دوچار ہیں،روہنگیا مسلمانوں کے مال مویشی لوٹنے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں،تاحال مسلم اکثریتی علاقے میں کسی بین الاقوامی امدادی ادارے کو مسلمانوں تک رسائی کی اجازت نہیں، معروف ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کا دورہ اراکان بھی خراب موسم اور حکومتی عدم دلچسپی کے باعث منسوخ ہوا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا