ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا

جمعہ 21 اگست 2015 11:44

ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیر تک گرج چمک کی ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ۔موسلادھار بارش کے دوران شمالی علاقہ جات (گلگت بلتستان اور چترال) میں زیادہ درجہ حرارت اور بارش کے باعث مقامی ندی نالوں اور دریاوٴں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میں خیبرپختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، مردان،کوہاٹ ڈویژن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ملتان ڈی جی خان اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا،مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پشاور(ائیرپورٹ62، سٹی 54)، اسلام آباد(زیروپوائنٹ 44، سیدپور07،گولڑہ01)، راولپنڈی(چکلالہ32، شمس آباد29، بوکڑہ05)، بنوں 31، ڈی آئی خان 27، جہلم 25، چراٹ 18، دیر 17، گجرات، منڈی بہاولدین16، کوٹلی 15،کوٹ ادو، مالام جبہ 13، منگلا12، سرگودھا11، چکوال ، کاکول، بھکر10،مری 09، مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ، رسالپور06، روالاکوٹ 05، سیدوشریف04، دوروش، لوئیردیر02 اور سیالکوٹ(ائیرپورٹ) میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اورنوکنڈی میں45ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ چلاس 43،سکھر، سبی 42، روہڑی، نورپورتھل، بھکر اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا