خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی ‘ دیواریں ‘ مکان کی چھتیں گرنے اور حادثات میں مزید 8افراد جاں بحق ‘ متعدد زخمی

جمعہ 21 اگست 2015 16:06

پشاور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء)صوبہ خیبر پختون خوا میں بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچادی ‘ دیواریں ‘ مکان کی چھتیں گرنے اور حادثات میں مزید 9افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگیا ‘ صوبائی دارالحکومت پشاور میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ‘ بارش سے شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں ‘ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور سمیت کئی شہروں میں گزشتہ رات بادل جم کر برسے ۔

ادھر خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں بارش کی وجہ سے مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق ہوگئے ‘ جاں بحق ہونے والے بچوں کی کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں دوسری جانب چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ‘ جاں بحق ہونے والوں میں سید عمر ، اس کی بیوی اور پانچ سالہ بچہ بلال شامل ہیں ایک اور واقعے میں تحصیل شبقدر کے علاقہ کانگڑہ میں گھر کی چھت گرنے سے نیچے دب کر 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں گیارہ سالہ بچہ شایان بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے میں بچے کا والد لیاقت، اس کی اہلیہ اور بیٹی زخمی ہوگئی ۔

کانگڑہ ہی میں گھر کی چھت گرنے سے ظاہر گل اور اسکی ہمشیرہ زخمی ہو گئی۔شبقدر ہی کے علاقے زوڑ کندے میں گھر کی چھت گر جانے سے ایک شخص انتقال کر گیا اس کے علاوہ غنی قلعہ اور ماصل قلعہ کے علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کے باعث ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ادھر صوبائی دارالحکومت پشاور میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

بارش سے شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور ساتھ ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پشاور میں رات کے وقت اچانک آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں اور تیز گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔ بارش سے شہر میں شدید حبس اور گرمی کی لہر تو دم توڑ گئی، تاہم کئی شاہراہیں تالاب بن گئیں۔ بارش سے بالا ماڑی، یونیورسٹی روڈ، صدر، شیخ آباد، گلبہار اور کاکشال سمیت دیگر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ مختلف علاقوں میں پانی گھروں، دکانوں، اور مارکیٹوں میں داخل ہوگیا بارش ہوتے ہی شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر اور گردو نواح میں 39ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پشاور سمیت خیبر پختو نخوا کے مختلف علاقوں میں مزید 2سے 3دن تک بارشوں کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج کرنیں بکھیر تے رہا دن کے اوقات میں گرمی کی شدت برقرار رہی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ آئندہ چار روز کے دوران اسلام آباد ‘ راولپنڈی ‘ گوجرانوالہ ‘لاہور ‘سرگودھا ، پشاور ، ہزارہ، مردان ، مالاکنڈ ، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا