کراچی، ہفتہ کو سورج آگ بگولہ پارہ42ڈگری پر پہنچ گیا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) کراچی میں ہفتہ کو سورج آگ بگولہ ہو گیا اور پارہ42ڈگری پر پہنچ گیا ،گرمی کی شدت بڑتے ہی ایک شخص ہیٹ اسٹروک کے باعث چل بسا جبکہ3افراد کو کراچی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا محکمہ صحت نے ہیٹ اسٹروک کے خطرے کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ، طبی ماہرین نے گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے دھوپ میں نکلنے سے منع کر دیا اور مجبوری میں دھوپ میں جانے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی نئی لہر پیر تک برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ریکارڈکیا گیا درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 14فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کاکم دباؤ مشرقی سندھ سے بھارت کی جانب رواں دواں دیکھا گیا ہوا میں کمی کے کم تناسب سے گرمی کی شدت میں کمی کا کم احساس ہونے کی پیش گوئی کی گئی لیکن دوپہر کو سورج کا پارہ مزید اوپر چڑھ گیا جس کی وجہ سے درجہ حرارت 40ڈگری سے 42ڈگری تک پہنچ گیا ۔

ہیٹ اسٹروک کی شدت بڑھتے ہی اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ موڑ کے قریب یوسف نامی شخص چل بسا جبکہ اورنگی کے قطر اسپتال میں گرمی سے متاثرہ3افراد کو داخل کئے جانے کی اطلاع بھی ہے ۔محکمہ صحت نے سورج کا پارہ چڑھتے ہی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور عملے کو اسپتال میں حاضر رہنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے نہ نکلا جائے اور اگر گھر سے باہر نکلنا ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں ،زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور ٹھنڈا مشروب پیئے ۔

دوسری جانب کراچی میں شید گرمی کی لہر آتے ہی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا اور لوگوں کی بڑی تعداد دھوپ سے بچاؤ کے طریقے اپناتے دیکھی گئی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا