2015 کا ال نینیو گذشتہ 50 سالوں میں رونما ہونے والے تین شدید موسمی تغیرات میں سے ایک ہو گا،عالمی ادارہ موسمیات

منگل 17 نومبر 2015 15:01

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء)عالمی ادارہ موسمیات (ڈبلیو ایم او)نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ سال کے ختم ہونے سے قبل ال نینیو کے موسمی اثرات مزید طاقتور ہوجائیں گے۔ال نینیو کی وجہ سے عالمی درجہ حرارت معمول سے بڑھ جائے گا لیکن اس کے علاقائی اثرات زیادہ تغیر پذیر ہوں گے۔ڈبلیو ایم او کے تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق 2015 کا ال نینیو گذشتہ 50 سالوں میں رونما ہونے والے تین شدید موسمی تغیرات میں سے ایک ہو گا۔

دنیا کے مختلف حصوں میں شدید قحط اور تباہ کن سیلابوں کی وجوہات ال نینیو کے اثرات کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ڈبلیو ایم او نے خبردار کیا ہے کہ یہ اثرات مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں اور یہ موسمی کیفیت اس وقت نامعلوم حصے میں داخل ہو چکی ہے۔ال نینیو ایک قدرتی موسمی تبدیلی ہے جو وسطی بحرالکاہل کے گرم پانیوں کے مشرق کی جانب شمالی اور جنوبی امریکہ کی طرف بڑھنے سے پیدا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تبدیلی ہر دو سے سات سال بعد رونما ہوتی ہے اور عموماً سال کے آخر میں شدت اختیار کر جاتی ہے، جب کہ اس کے اثرات آنے والے موسم بہار تک موجود رہتے ہیں۔اس سال ال نینیو کے اثرات کا رحجان یہی رہے گا۔ڈبلیو ایم او کے مطابق شروع کے تین مہینوں میں بحرالکاہل کے گرم حصے میں پانی کی سطح کا اوسط درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجائے گا۔

یہ کیفیت 1988 کے بعد سب سے شدید ہو گی اور یہ پچھلے 50 سالوں میں ریکارڈ کی جانے والی تین شدید ترین کیفیات میں سے ایک ہو گی۔ال نینیو کی وجہ سے عالمی درجہ حرارت معمول سے بڑھ جائے گا لیکن اس کے علاقائی اثرات زیادہ تغیر پذیر ہوں گے۔یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ال نینیو اگلے سال بھارت میں مون سون کے موسمی اثرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

مشرقی افریقہ میں اکتوبر سے دسمبر کے دوران زیادہ بارش کی توقع ہے۔ جنوبی افریقہ ایک طویل خشک موسم سے گزر رہا ہے جس نے وہاں جانوروں اور فصلوں کی بقا کے بارے میں خدشات پیدا کر دیے ہیں۔کیلیفورنیا میں حکام کو خدشہ ہے کہ ریاست ال نینیو کی وجہ سے 2016 کے اوائل میں شدید بارشوں کی زد میں آ سکتی ہے۔ ریاست میں ریت کے تھیلوں اور سیلابی نالوں کی صفائی کا انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اضافی عملے کی تعیناتی بھی جاری ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا