ملک کے بالائی علاقوں سمیت بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء ) ملک کے بالائی علاقوں سمیت قلات ،کوئٹہ ،دالبندین میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،کالام اور مری میں 01 انچ برفباری ریکارڈکی گئی ،زلزلہ متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں ،کھلے آسمان تلے بے یارومددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ،قلات اورکالام منفی 12، استور منفی 11، سکردو منفی 10 درجہ حرارت ریکارڈ گیا ، محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ۔

اسلام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہا جبکہ ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں قلات،کالام منفی 12، استور منفی 11، سکردو منفی 10،پارہ چنار ، راولاکوٹ منفی08، گوپس منفی 07، دیر، دالبندین،کوئٹہ منفی06، مالم جبہ،مری منفی 05، ایپٹ آباد منفی 04 اور گلگت میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے گئے۔

(جاری ہے)

اگلے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیے گا تاہم ہفتے کی (رات) اور اتوار کی روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر مین چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اگلے چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں ، پشاور اور سکھر ڈویژن میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ،فیصل آباد ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں24ملی میٹر جبکہ ایپٹ آباد، راولاکوٹ 04، فیصل آباد ،گڑھی دوپٹہ،کالام 02،سیدوشریف اور مری میں01ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ کالام اور مری میں 01 انچ برفباری ریکارڈکی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا